اسکولوں سمیت تمام تعلیمی ادارے 24 نومبر تک بند رکھنے کا اعلان، پابندیوں میں بھی توسیع

اسکولوں سمیت تمام تعلیمی ادارے 24 نومبر تک بند رکھنے کا اعلان، پابندیوں میں بھی توسیع

محکمہ ماحولیات نے توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا
اسکولوں سمیت تمام تعلیمی ادارے 24 نومبر تک بند رکھنے کا اعلان، پابندیوں میں بھی توسیع

ویب ڈیسک

|

17 Nov 2024

پنجاب میں اسموگ کے پیش نظر لاہور اور ملتان سمیت 16 اضلاع میں تعلیمی اداروں کی بندش اور مختلف عائد کی گئی پابندیوں میں 24 نومبر تک توسیع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسموگ کے پیش نظر اسکولز ، کمرشل مارکیٹیں اور پارکس سمیت تفریحی مقامات پر پابندییوں میں توسیع کردی گئی۔ محکمہ ماحولیات کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق تمام 16 اضلاع میں نجی و سرکاری اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں 24 نومبر تک بند رہیں گی۔

ہائیرسیکنڈری تک کے تعلیمی ادارے چوبیس نومبر تک بند رہیں گے یا آن لائن منتقل ہونگے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تمام تر کمرشل مارکیٹوں کی بندش، پارکس ، چڑیا گھر ، تاریخی مقامات ، پلاے لینڈ اور عجائب گھر چوبیس نومبر تک بند رہیں گے۔

محکمہ تحفظ ماحولیات نے تینوں سیکٹرز میں پابندیوں کی توسیع کے نوٹفکیشن جاری کردیے جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے پابندیوں پر عمل درآمد کیلیے کمر کس لی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!