سال 2025: گلگت بلتستان بہترین سیاحتی مقامات میں شامل
Webdesk
|
3 Jan 2025
امریکہ میں قائم نشریاتی ادارے CNN نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان کے حیرت انگیز گلگت بلتستان (جی بی) کے علاقے کو 2025 کے لیے 25 سرفہرست سیاحتی مقامات میں سے ایک کے طور پر تسلیم کیا ہے۔
شاندار قراقرم پہاڑوں کے اندر واقع، گلگت بلتستان دنیا بھر میں کچھ بلند ترین چوٹیوں کا گھر ہے، جو دنیا بھر سے ایڈونچر کے متلاشیوں کو اپنی طرف راغب کرتا ہے۔
سی این این ٹریول نے خطے کی دلکشی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قراقرم پہاڑوں میں گلگت بلتستان کا خطہ پہنچنے کے لیے آسان جگہ نہیں ہے - پروازیں غیر متوقع ہو سکتی ہیں، اور سڑکیں موسمی طور پر ناقابل رسائی ہو سکتی ہیںِ، مگر یہاں آنے والے دلکش پہاڑوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
اس خطہ میں14 میں سے پانچ ایسی چوٹیاں ہیں، جن میں K2، دنیا کا دوسرا سب سے اونچا پہاڑ بھی شامل ہے، جو اپنے خطرناک چیلنجوں اور خطرناک حالات کے لیے مشہور ہے۔
CNN کی ٹریول لسٹ میں شامل دیگر مقامات میں قازقستان کا الماتی، ہندوستان کا انڈمان اور نکوبار جزائر، بول ویا، جرمنی کا چیمنٹز، مراکش کا رباط، کینیڈا کا وینکوور جزیرہ، اور ترکی کا کاکر پہاڑ شامل ہیں۔
Comments
0 comment