اسلام آباد میں تحریک انصاف کا احتجاج، علامہ زبیر کا رد عمل

اسلام آباد میں تحریک انصاف کا احتجاج، علامہ زبیر کا رد عمل

لائٹس بند کر دی گئیں اور پاکستان کے شہریوں پر ظلم کی انتہاء کردی گئی۔
اسلام آباد میں تحریک انصاف کا احتجاج، علامہ زبیر کا رد عمل

Webdesk

|

1 Dec 2024

ممتاز عالم دین، سابق رکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان علامہ زبیر احمد ظہیر نے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں کے 'قتل' کی مذمت کی ہے۔

 علامہ زبیر احمد ظہیر کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ لائٹس بند کر دی گئیں اور پاکستان کے شہریوں پر ظلم کی انتہاء کردی گئی۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ شرمناک ہے، یہاں تک کہ دشمن بھی جنگوں کے بعد لاشوں کو اُٹھاتے ہیں۔ دستاویزی شواہد اور مقتولین کے اہل خانہ کی شہادتیں حکومتی دعوں کی نفی کرتی ہیں۔

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سمیت متعدد وفاقی وزرا نے بارہا اس بات کی تردید کی کہ اسلام آباد میں 26 نومبر کو سکیورٹی فورسز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کسی بھی مظاہرین کو قتل نہیں کیا ۔

دونوں وزرا نے دعویٰ کیا کہ وفاقی دارالحکومت کے سرکاری ہسپتالوں بشمول پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (PIMS) اور فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک کو لاشیں یا گولی لگنے والے افراد نہیں ملے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!