اسلام آباد پولیس اہلکار کی موت کا مقدمہ بھی جیل میں قید عمران خان کیخلاف درج

اسلام آباد پولیس اہلکار کی موت کا مقدمہ بھی جیل میں قید عمران خان کیخلاف درج

مقدمے میں وزیر اعلی کے پی گنڈا پور بھی نامزد
اسلام آباد پولیس اہلکار کی موت کا مقدمہ بھی جیل میں قید عمران خان کیخلاف درج

Webdesk

|

9 Oct 2024

پی ٹی آئی کے ڈی چوک پر احتجاج کے دوران جاں بحق ہونے والے اسلام آباد پولیس کے اہلکار کی موت کا مقدمہ عمران خان اور وزیراعلیٰ سمیت دیگر کے خلاف درج کرلیا گیا۔

تفصٰلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل عبد الحمید شاہ کے قتل کا مقدمہ تھانہ نون میں درج کیا گیا جس میں اقدام قتل، اغوا، اور دہشتگردی سمیت 12 دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی، علی امین گنڈاپور، اعظم سواتی، بیرسٹر سیف، عمر ایوب اور عامر مغل کے ساتھ ساتھ 500 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عامر مغل نے شرکا کے ساتھ ملکر کانسٹیبل عبد الحمید کو زبردستی پکڑا اور ان پر لاتوں، مکوں، ڈنڈوں اور پتھروں سے تشدد کیا۔ مزید لکھا گیا ہے کہ عامر مغل اور ساتھی پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے عبد الحمید کو اغوا کر کے لے گئے اور انہیں بڈھانہ لنک روڈ پر بے ہوشی اور زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

پولیس اہلکار کو زخمی حالت مین پمز اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ دوران علاج جانبر نہ ہوسکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!