اسلام آباد حملے کا ماسٹر مائنڈ اور 3 لوگ پکڑ لیے، سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے شاندار کام کیا، محسن نقوی

اسلام آباد حملے کا ماسٹر مائنڈ اور 3 لوگ پکڑ لیے، سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے شاندار کام کیا، محسن نقوی

دھماکے کا ماسٹر مائنڈ داعش سے ہے جس کو گرفتار کرلیا گیا ہے
اسلام آباد حملے کا ماسٹر مائنڈ اور 3 لوگ پکڑ لیے، سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے شاندار کام کیا، محسن نقوی

ویب ڈیسک

|

7 Feb 2026

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے، منصوبہ ساز کا تعلق کالعدم شدت پسند گروہ داعش سے ہے۔

اسلام آباد میں اہم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے بتایا کہ اسلام آباد کی اس ہی امام بارگاہ پر پہلے بھی حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی جس میں دہشت گردوں کو ناکامی ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ اس بار حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی اور اس کو عملی جامع پہنانے کیلیے داعش کا ایک اہم کمانڈر افغانستان سے پاکستان پہنچا اور مانیٹرنگ کرتا رہا۔

انہوں نے بتایا کہ داعش، طالبان، ٹی ٹی پی سب کو بھارت اسپانسرڈ کررہا ہے اور مئی کے بعد اُس نے رقم بڑھا دی ہے اب ہر دہشت گرد کو 1500 ڈالر دیے جارہے ہیں۔ 

محسن نقوی نے بتایا کہ امام بارگاہ حملے کے بعد رات گئے تک کارروائیاں ہوئیں جس میں داعش کے اہم کمانڈر اور منصوبہ ساز سمیت چار لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ خاص طور پر خیبرپختونخوا کی سی ٹی ڈی فورس کے اقدامات کی تعریف کی اور بتایا کہ یہ سب اُن کی وجہ سے ممکن ہوا کہ ہم نے نوشہرہ اور پشاور سے سہولت کار پکڑ لیے ہیں۔

وزیر داخلہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا بس آپ انتظار کریں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!