اسلام آباد میں قیدی وین پر حملہ، پی ٹی آئی کے 3 ایم پی ایز سمیت متعدد کارکنان فرار

اسلام آباد میں قیدی وین پر حملہ، پی ٹی آئی کے 3 ایم پی ایز سمیت متعدد کارکنان فرار

اسلام آباد کے علاقے سنگجانی پر ملزمان نے قیدیوں کی گاڑی پر اُس وقت فائرنگ کی جب ملزمان کو عدالت سے واپس لایا جارہا تھا
اسلام آباد میں قیدی وین پر حملہ، پی ٹی آئی کے 3 ایم پی ایز سمیت متعدد کارکنان فرار

ویب ڈیسک

|

25 Oct 2024

اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں نامعلوم افراد نے تحریک انصاف کے قیدیوں کی گاڑی پر حملہ کر کے تین اراکین صوبائی اسمبلی سمیت متعدد ملزمان کو چھڑوا لیا۔

ذرائع کے مطابق دہشگردی مقدمات میں ملوث پی ٹی آئی ملزمان کی قیدی وینوں پر نامعلوم افراد  نے سنگجانی کے مقام پر اُس وقت حملہ کیا جب پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنان کو عدالت سے واپس لایا جارہا تھا۔

25 سے 30 نامعلوم افراد نے پولیس قیدی وینوں پر فائرنگ کی، شیشے بھی توڑے  جبکہ اندر موجود قیدیوں کو اپنے ہمراہ لے گئے۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وینوں میں اٹک جیل سے پیشی کیلئے لائے جانے والے 150 سے زائد  قیدی سوار تھے۔ 

پولیس ترجمان نے بتایا کہ نامعلوم افراد کے حملے میں متعدد قیدی فرار بھی ہوگئے ، جن کی تلاش کیلیے فوری سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ حملہ سنگجانی ٹول پلازپ پر پیش آیا ہے۔ ایک گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود تاحال فرار ہونے والے ملزمان یا حملہ آوروں میں سے کوئی بھی پولیس کے ہاتھ نہ آسکا۔

پولیس نے واقع سے متعلق عینی شاہدین سے بھی پوچھ گچھ شروع کردی۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل عدالت نے ڈی چوک مظاہرے کے الزام میں گرفتار تحریک انصاف کے کارکنان اور ایم پی ایز کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!