سلمان اکرم راجہ کے حلقے کا آر او لاپتہ

سلمان اکرم راجہ کے حلقے کا آر او لاپتہ

الیکشن کمیشن کے وکیل نے لاہور ہائیکورٹ میں آر او کے لاپتہ ہونے کا انکشاف کیا
سلمان اکرم راجہ کے حلقے کا آر او لاپتہ

Webdesk

|

9 Feb 2024

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے وکیل نے لاہور ہائیکورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ سلمان اکرم راجہ کے حلقے کا ریٹرننگ افسر کل رات سے لاپتہ ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل پیش ہوئے، جج نے استفسار کیا کہ ریٹرننگ آفیسر کہاں ہے۔

دعوے کے مطابق الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ سلمان اکرم راجہ کے حلقہ این اے 128 کے ریٹرننگ افسر لاپتہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ریٹرننگ افسر نے فارم 47 جاری کی اور پھر وہ اُس کے بعد سے لاپتہ ہیں۔

سینئر کورٹ رپورٹر ثاقب بشیر نے اس پر کہا ہے کہ اگر ریٹرنگ افسر ہی لاپتہ ہے تو یہ بہت خوفناک ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 سے آئی پی پی کے امیدوار عون چوہدری نے شکست دی ہے۔

 

https://x.com/saqibbashir156/status/1755920272161423583?s=20

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!