اسمگلنگ میں ملوث ایف سی کے 58 اہلکار معطل، تحقیقات شروع
ویب ڈیسک
|
24 Aug 2024
بلوچستان حکومت اور لیویز نے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں 58 اہلکاروں کو معطل کردیا۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق منشیات اور ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث 58 لیویز اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔
اُدھر ڈی جی لیویز نے اہلکاروں کے معطل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ اہلکاروں کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں، جو بھی اسمگلنگ میں ملوث ہوا اُسے ملازمت سے برطرف کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ حکومت نے پاک فوج کے تعاون سے اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے سخت اقدامات کیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کے ذریعے قومی خزانے کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے جبکہ اس آمدن سے دہشت گرد اپنے عزائم پورے کرتے ہیں۔
چند روز قبل ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی اپنی پریس کانفرنس میں اسمگلنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے کریک ڈاؤن کا عندیہ دیا اور کہا تھا کہ اب اس کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔ مبصرین کہتے ہیں کہ لیویز اہلکاروں کی معطلی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے اور کئی اطلاعات و شواہد کے بعد ہی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
Comments
0 comment