سندھ بھر میں آج سندھی یومِ ثقافت منایا جا رہا ہے

سندھ بھر میں آج سندھی یومِ ثقافت منایا جا رہا ہے

سندھی ثقافتی دن دسمبر کے پہلے اتوار کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے
سندھ بھر میں آج سندھی یومِ ثقافت منایا جا رہا ہے

Webdesk

|

1 Dec 2024

کراچی: سندھ کلچر ڈے اتوار کو صوبے اور ملک بھر میں ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

سندھی ثقافتی دن دسمبر کے پہلے اتوار کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر لوگ ملبوسات، اجرک اور سندھی ٹوپی پہنتے ہیں، اس دن کو جوش و خروش سے منانے کے لیے کئی شہروں میں میوزیکل پروگرام اور ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔

اس موقع پر مختلف ثقافتی، سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں نے وادی سندھ کی صدیوں پرانی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے سیمینارز، ریلیوں اور کانفرنسوں کا انعقاد کیا۔

سندھی ٹوپی اور اجرک کے ساتھ ثقافتی ملبوسات سندھ کی صدیوں پرانی ثقافت کو نمایاں کرتی ہیں۔

سیاسی کارکنوں، رہنمائوں، این جی اوز، طلبا، مزدوروں، دیہاتیوں، انجمنوں اور کارکنوں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے اس دن کے موقع پر روایتی ٹوپی اور اجرک کی خریداری کی۔

ٹوپی اور اجرک کی مانگ بڑھنے پر دکانداروں نے بھی قیمتیں بڑھا دیں۔

سندھی ثقافتی دن کی مرکزی تقریب پریس کلب کے باہر ہوگی، جہاں مختلف سیاسی، قومی جماعتوں اور سول سوسائٹی کی ریلیاں جمع ہوں گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!