سندھ بھر میں رمضان المبارک کے دوران اسکول کے اوقات کار جاری

سندھ بھر میں رمضان المبارک کے دوران اسکول کے اوقات کار جاری

پرائمری اسکولز اور سیکنڈری، ایلیمنٹری، ہائیر سیکنڈری اسکولز کے لیے علیحدہ علیحدہ اوقات مقرر کیے گئے ہیں
سندھ بھر میں رمضان المبارک کے دوران اسکول کے اوقات کار جاری

Webdesk

|

17 Feb 2026

کراچی : سندھ بھر میں رمضان المبارک کے دوران اسکول کتنے گھنٹے کھلیں گے محکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ملک بھر میں رمضان المبارک کا آغاز ہونے والا ہے۔ اس ماہ مقدس میں سندھ بھر میں اسکولوں کے تدریسی اوقات کیا ہوں گے؟ اس حوالے سے اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں پرائمری اسکولز اور سیکنڈری، ایلیمنٹری، ہائیر سیکنڈری اسکولز کے لیے علیحدہ علیحدہ اوقات مقرر کیے گئے ہیں جب کہ سنگل اور ڈبل شفٹ اسکولز کے اوقات کار بھی تبدیل ہیں۔

جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پرائمری اسکول میں عام دنوں میں سنگل شفٹ اسکول صبح 8 سے دوپہر 12 بجے تک جبکہ جمعہ کے روز صبح 8 سے 11:30 تک اوقات کار ہوں گے۔

ڈبل شفٹ کے پرائمری اسکولز عام دنوں میں مارننگ شفٹ صبح 7:30 سے 11:30 تک اور جمعہ کے روز صبح ساڑھے 7:30 سے ساڑھے 10 بجے تک کھلیں گے۔

اسی طرح ڈبل شفٹ کے پرائمری اسکول کی سیکنڈ شفٹ کے تدریسی اوقات عام دنوں میں 11:45 بجے سے دوپہر 2:45 تک جب کہ جمعہ کے روز 11:45 بجے سے دوپہر 2:15 تک ہوں گے۔

سنگل شفٹ اسکول ہفتے کے تمام دنوں میں صبح 8 سے 11:30 بجے تک کھلیں گے جب کہ ڈبل شفٹ میں اوقات کار تبدیل ہوں گے۔

ڈبل شفٹ میں مارننگ شفٹ کے اسکول عام دنوں میں صبح 7:30 سے 11:30 تک جب کہ جمعہ کے روز صبح 7:30 سے 10:30 بجے تک تدریس فراہم کریں گے۔

اسی طرح دوسری شفٹ کے اسکولوں کے رمضان المبارک میں عام دنوں میں اوقات کار 11:45 سے دوپہر 2:15 تک جب کہ جمعہ کے روز 11:45 بجے سے 1:15 بجے (صرف ڈیڑھ گھنٹے)تک ہوں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!