سندھ حکومت کا عام تعطیل کا اعلان
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری و نجی اداروں میں تعطیل ہوگی۔

Webdesk
|
19 May 2025
کراچی: سندھ حکومت نے بدھ 28 مئی کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یوم تکبیرپر 28 مئی کو سرکاری و نجی اداروں میں تعطیل ہوگی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اعلامیے کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج 28 مئی کو یوم تکبیر پر بند رہے گا۔
Comments
0 comment