سندھ حکومت کاسرکاری نوکریوں سے متعلق کیس میں بڑا فیصلہ

سندھ حکومت کاسرکاری نوکریوں سے متعلق کیس میں بڑا فیصلہ

سندھ ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈ ڈووکیٹ جنرل نے صوبائی حکومت کی جانب سے تجویز پیش کی
سندھ حکومت کاسرکاری نوکریوں سے متعلق کیس میں بڑا فیصلہ

Webdesk

|

29 Jun 2024

 کراچی:سندھ ہائیکورٹ میں گریڈ ایک سے 15 تک سرکاری ملازمتوں کی بھرتیوں پر پابندی کیس میں سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا، امیدواروں کے ٹیسٹ اور انٹرویو دوبارہ لیے جائیں گے۔

سندھ ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈ ڈووکیٹ جنرل نے صوبائی حکومت کی جانب سے تجویز پیش کی جس پر عدالت نے صوبائی حکومت کی تجویزپرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت ملازمتوں کیلیی ازسرنواشتہارات جاری کریگی، قانون کے مطابق دوبارہ امتحان اور پھرانٹرویو لیے جائیں گے۔

ایم کیوایم کی درخواست کی سماعت جسٹس ظفراحمد راجپوت نے چیمبرمیں کی۔ ایم کیوایم کے وکیل فروغ نسیم اورایڈووکیٹ جنرل سندھ نے دلائل دئیے۔ واضح رہے عدالت نے ایم کیوایم کی درخواست پرملازمتیں دینے پرحکم امتناع جاری کررکھا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!