7 hours ago
سندھ پولیس کی میڈیا پالیسی سخت، افسران کے لیے آئی جی کی پیشگی اجازت لازمی قرار
ویب ڈیسک
|
15 Jul 2026
کراچی: سندھ پولیس نے افسران کی میڈیا پر گفتگو سے متعلق نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اب کوئی بھی افسر آئی جی سندھ کی پیشگی منظوری کے بغیر ٹی وی، ریڈیو، ڈیجیٹل میڈیا یا کسی بھی عوامی پلیٹ فارم پر سرکاری حیثیت میں بیان نہیں دے سکے گا۔
جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق میڈیا بریفنگ، انٹرویو، پوڈکاسٹ یا پریس کانفرنس میں شرکت سے قبل باقاعدہ اجازت لینا ضروری ہوگی۔ تمام میڈیا درخواستیں متعلقہ سپروائزری افسران کے ذریعے آئی جی سندھ کو بھجوائی جائیں گی۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جاری تفتیش، انٹیلی جنس معلومات اور آپریشنل امور کو میڈیا پر لانے سے تحقیقات متاثر ہونے اور ادارے کی پالیسی و ساکھ کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہوتا ہے، اسی لیے افسران صرف منظور شدہ ایجنڈے اور طے شدہ نکات تک ہی گفتگو کریں گے۔
سندھ پولیس نے سپروائزری افسران کو نئی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی ہے، جبکہ خبردار کیا گیا ہے کہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments
0 comment