سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلہ

سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلہ

کنڈیارو، ہالانی اور محراب پور میں بھی زلزلے کے جھٹے محسوس کیے گئے
سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلہ

Webdesk

|

13 Feb 2026

 کراچی/کوئٹہ: بلوچستان کے جنوبی اضلاع اور سندھ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز خضدار سے 86 کلومیٹر شمال مشرق میں زمین کی گہرائی میں تھا. خضدار، نصیر آباد اور شہداد کوٹ سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں بھی زلزلے کے واضح جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے دوران لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔اس کے علاوہ لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ اور نوشہرو فیروز میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔

 کنڈیارو، ہالانی اور محراب پور میں بھی زلزلے کے جھٹے محسوس کیے گئے جس کا دورانیہ 10 سے 15 سیکنڈ تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!