صنم جاوید پھر سے گرفتار
صنم جاوید کو 9 مئی جلاؤ گھیراو مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے
ویب ڈیسک
|
29 Jan 2024
لاہور میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کی حامی کارکن صنم جاوید کو ایک بار پھر سے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے بعد صنم جاوید باہر نکلیں تو انویسٹی گیشن پولیس نے تھانہ شادمان میں درج مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق صنم جاوید کیخلاف تھانہ شادماں ٹاؤن میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کا واقعہ درج ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ صنم جاوید کو تھانہ شادمان منتقل کیا جائے گا۔
Comments
0 comment