صنم جاوید سرگودھا جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار
پی ٹی آئی رہنماء صنم جاوید گوجرانوالا کینٹ پولیس کو 9 مئی کے مقدمے میں مطلوب ہیں۔
Webdesk
|
5 Jun 2024
سرگودھا: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو سرگودھا جیل کے باہر سے دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماء صنم جاوید کو سرگودھا جیل سے رہا ہو کر باہر نکلنے پر حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء صنم جاوید گوجرانوالا کینٹ پولیس کو 9 مئی کے مقدمے میں مطلوب ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء عالیہ حمزہ بھی گوجرانوالا پولیس کو مقدمے میں مطلوب ہیں اور وہ بھی سرگودھا جیل سے آج ہی رہا ہو رہی ہیں۔
عالیہ حمزہ کی گرفتاری کیلیے بھی گوجرانوالا پولیس سرگودھاجیل کے باہر پہلے سے کھڑی ہوئی ہے۔
Comments
0 comment