سراج الحق کا عمران خان کو سزا دینے کی مخالفت، فیصلے پر اظہار تشویش

سراج الحق کا عمران خان کو سزا دینے کی مخالفت، فیصلے پر اظہار تشویش

ملکی معاملات میں امریکی مداخلت 76 سالوں سے ہے، سراج الحق
سراج الحق کا عمران خان کو سزا دینے کی مخالفت، فیصلے پر اظہار تشویش

ویب ڈیسک

|

31 Jan 2024

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں سزا کو افسوسناک قرار دے دیا۔

سراج الحق کا سائفر کیس کے فیصلے پد کہنا تھا کہ مقدمہ کی سماعت کھلی عدالت میں ہونی چاہیے تھی تاکہ عدل کے تقاضے پورے ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سائفر کیس پر آزاد غیر جانبدار کمیشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔

سائفر کیس کے حقائق پوری قوم کے سامنے آنے چاہئیں، ملکی معاملات میں امریکی مداخلت 76 برسوں سے جاری ہے، پہلی بار ہوا ہے امریکی مداخلت ہمارے سرکاری حلقوں میں زیر بحث آئی۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی لیڈران کو فیصلے کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے، فیصلے آئین، قوائد و ضوابط کے مطابق ہونے چاہئیں ، ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے ایک روز قبل بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں 10، 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!