سوات پولیس کی مدین واقعہ میں اہم پیش رفت،مزید 9ملزمان گرفتار

سوات پولیس کی مدین واقعہ میں اہم پیش رفت،مزید 9ملزمان گرفتار

واقعے میں ملوث گرفتار ملزمان کی مجموعی تعداد 30 ہوگئی۔ واقعے میں ملوث دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔
سوات پولیس کی مدین واقعہ میں اہم پیش رفت،مزید 9ملزمان گرفتار

Webdesk

|

26 Jun 2024

سوات:سوات پولیس کی مدین واقعہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، واقعہ میں ملوث تین اہم ملزمان یاسر، غفران اور قاری انعام الرحمن سمیت مزید 9 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق واقعے میں ملوث گرفتار ملزمان کی مجموعی تعداد 30 ہوگئی۔ واقعے میں ملوث دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

ڈی پی اوکا کہنا ہے کہ باقی ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائیگاقانون کو ہاتھوں میں لینے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔

 واقعے میں ملوث تمام نامعلوم افراد کے پہچان جاری ہے۔ واقعے میں ملوث نامعلوم اور عدم گرفتار ملزمان بہت جلد قانون کے شکنجے میں ہونگے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!