سائفر کیس میں عمران خان کی رہائی کا پروانہ جاری

سائفر کیس میں عمران خان کی رہائی کا پروانہ جاری

سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی بارہ جنوری تک ملتوی کردی گئی
سائفر کیس میں عمران خان کی رہائی کا پروانہ جاری

Webdesk

|

8 Jan 2024

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی روبکار جاری کردی ہے۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے سینٹرل جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفرکیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش کیا گیا اور انکی حاضری لگائی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سائفر کیس میں حکم امتناع ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی بارہ جنوری تک ملتوی کردی گئی۔ سماعت کے بعد وکیل خالد یوسف چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت پر رہائی کی روبکار جاری کی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم بانی پی ٹی آئی توشہ خانہ اور ایک سو نوے ملین پاؤنڈز ریفرنسز میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہونے کے باعث رہا نہ ہو سکیں گے۔

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!