سائفرسازش، ڈونلڈ لو نے عمران خان کا الزام جھوٹ قرار دیدیا
Webdesk
|
20 Mar 2024
واشنگٹن:سائفرکے ذریعے امریکی سازش کا عمران خان کا الزام امریکی نائب وزیرخارجہ ڈونلڈ لو نے جھوٹ قرار دے دیا۔
امریکی نائب وزیرخارجہ نے امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی کی سماعت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ مبینہ سائفرلیک کا معاملہ درست نہیں ہے، پاکستانی سفیر اسد مجید بھی تصدیق کرچکے کہ سائفر کا الزام جھوٹ ہے۔
ڈونلڈ لو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردوں نے سیاسی رہنماؤں اور اجتماعات کو نشانہ بنایا جبکہ پاکستان میں معاشی ریفارمز کی ضرورت ہے۔
علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا کا اہم شراکت دار ہے اور امریکا پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردارادا کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ رہا ہے، امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان معاشی بحران سے نکلے۔ ڈونلڈ لو نے کہا کہ امریکا کے اندر امریکی شہری کے قتل کی سازش میں بھارتی حکومت سے وابستہ شخص ملوث تھا۔
انہوں نے حالیہ عام انتخابات کے حوالے سے کہا کہ مداخلت یا دھوکا دہی کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے، الیکشن کمیشن کی تشکیل کی گئی کمیٹی میں ہزاروں پٹیشن فائل ہوچکے ہیں اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن شفاف طریقے سے دھاندلی کے ذمہ داروں کا احتساب کرے کیونکہ یہ اس کی ذمہ داری ہے۔
Comments
0 comment