سیکیورٹی ذرائع کی عمران خان کے خط کی تردید، سیاست دانوں سے بات کرنے کا مشورہ

ویب ڈیسک
|
4 Feb 2025
سیکیورٹی ذرائع نے پی ٹی کے عمران خان کے آرمی چیف کو لکھے گئے خط سے متعلق دعوے پر وضاحت جاری کردی۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ عدالتوں سے سزا یافتہ شخص کی جانب سے کوئی خط نہیں ملا اور اسٹیبلشمنٹ کو ایسے کسی بھی خط کوپڑھنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ تحریک انصاف نے خط لکھنے کے نام پر ایک اور ناکام ڈرامے کی کوشش کی ہے، اگر پی ٹی آئی کوکسی بھی معاملے پر بات کرنی ہے تو سیاستدانوں سے کرے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف آف آرمی اسٹاف جنر سید عاصم منیر کے نام طویل خط لکھا تھا جس میں اُن سے شکوے کیے گئے تھے۔
عمران خان نے اپنے خط میں لکھا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ دو بار این آر او لینے والی جماعتوں کو سپورٹ کررہی ہے جس سے اُن کے بارے میں اچھا تاثر نہیں مل رہا۔
بانی پی ٹی آئی نے اس خط میں اپنی قید کا حوالہ بھی دیا تھا۔
Comments
0 comment