سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاق پر کاررروائی کی
سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک

Webdesk

|

6 Feb 2024

سکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں 2 دہشت گردمارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا سرغنہ ایوب اللہ عرف منصور بھی شامل ہے، ہلاک دہشت گرد علاقے میں ٹارگٹ کلنگ اور شہریوں سے بھتہ وصولی اور اغوا میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی دوسرے دہشت گرد کی موجودگی کے امکان کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے جبکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!