سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج پر زمین تنگ کردی، 7 ہلاک، 5 زخمی حالت میں گرفتار
آئی ایس پی آر کے مطابق پانچ زخمی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے
ویب ڈیسک
|
15 Aug 2024
خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ پانچ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پندرہ اگست کی رات سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کرم میں موجود فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کی اور تبادلہ میں 7 دہشت گرد مارے گئے جبکہ پانچ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ جبکہ وہاں سے بڑی تعداد میں ہتھیار، گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ مارے گئے خوارج شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔
Comments
0 comment