سینیٹر ایمل ولی خان کا جنرل فیض کی سزا پر ردعمل

سینیٹر ایمل ولی خان کا جنرل فیض کی سزا پر ردعمل

پختونوں کے خلاف سازشیں بے نقاب کیے بغیر حالات درست نہیں ہوں گے۔
سینیٹر ایمل ولی خان کا جنرل فیض کی سزا پر ردعمل

Webdesk

|

11 Dec 2025

پشاور(رپورٹ: آفتاب مہمند)  صدر اے این پی سینیٹر ایمل ولی خان کا جنرل فیض کی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جنرل فیض کو ان کے جرائم کی حقیقی سزا نہیں ملی۔

انہوں نے کہا کہ چائے کا کپ پکڑ کر کابل میں 40  ہزار دہشتگردوں کو منظم کرنے والا آج بھی بے حساب ہے، پختونوں کی دوبارہ نسل کشی کی کوشش پر بھی فیض سے بازپرس نہیں ہوئی۔

فیض باجوہ عمران گٹھ جوڑ کے سارے "فیضیاب" آج بھی اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں پوری ایک نسل کو اپنے سیاسی مشران کا دشمن بنایا گیا،  قوم کو بتایا گیا کہ آپ کے سارے مشران چور ہیں اور صرف ایک مسیحا ہے ۔

وفاق اور پنجاب نے تبدیلی چار سال انجوائے کی، نقصان سب سے زیادہ پختونوں نے اٹھایا، پختونخوا میں اسٹیبلشمنٹ کی تیسری بار کی گئی انجینئرنگ نے صوبہ تباہ کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب تک پورے گٹھ جوڑ کا احتساب نہیں ہوتا، امن اور انصاف ممکن نہیں، پختونوں کے خلاف سازشیں بے نقاب کیے بغیر حالات درست نہیں ہوں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!