تحریک انصاف کا احتجاج، دلہا اپنی دلہن کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے گیا
Webdesk
|
24 Nov 2024
لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث راستے بند ہونے کی وجہ سے دلہا اپنی دلہنیا کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر رخصت کرکے لے گیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث شہر بھر میں راستے بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بتی چوک لاہور پر مکمل طور پر ٹریفک بند ہونے کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے، نئی نویلی دلہن بھی راستہ بند ہونے سے پریشان ہوگئی۔
سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا اپنی دلہنیا کو پیدل لے کر جارہا ہے، جبکہ موٹر سائیکل بھی موجود ہے، راستوں کی بندش سے جہاں عام لوگ مشکلات کا شکار ہیں، وہیں دلہا دلہن کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
سڑکوں کی بندش کی وجہ سے مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
شاہدرہ سے ٹریفک بند ہونے کی وجہ سے شہری کو پیدل اپنے بچے کو اسپتال لے جانا پڑا۔ بچہ بیمار ہونے کی وجہ سے اس کے ساتھ آکسیجن کا سلنڈر بھی ایک شخص ساتھ میں لے کر جا رہا ہے۔
Comments
0 comment