تحریک انصاف کے رہنماء کہہ رہے ہیں کہ ہمیں گرفتار کرلیں، عطا اللہ تارڑ
Webdesk
|
24 Nov 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے انتظامیہ سے رابطہ کرکے کہا ہے کہ ہمیں گرفتار کر لیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی رہنما رضاکارانہ گرفتاریاں دے رہے ہیں اور خود پولیس موبائلز میں بیٹھ رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز کا خاتمہ حکومت نے نہیں عدالتوں نے کرنا ہے، بانی پی ٹی آئی کو رہا کرانا ہے تو عدالتوں سے رجوع کریں احتجاج کیوں کر رہے ہیں؟
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جو اسلام آباد پر لشکر کشی کرنے آرہے ہیں ان کی آپس میں لڑائیاں ہیں، ایک بشری گروپ ہے، ایک علیمہ گروپ ہے۔راستے بند ہونے کی ذمہ دار حکومت نہیں بلکہ تحریک انصاف ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما صداقت عباسی کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے صداقت عباسی کو فیض آباد پل سے گرفتار کیا اور قیدی وین میں بٹھا کر روانہ ہوگئی۔
صداقت عباسی کا اس موقع پر کہنا تھاکہ میرا احتجاج سے کوئی تعلق نہیں، گھر جارہا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال صداقت عباسی نے پاکستان تحریک انصاف اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
Comments
0 comment