تحریک انصاف اور عمران خان کیلیے چلہ کاٹا مگر کبھی خلاف بیان نہیں دیا، شیخ رشید
ویب ڈیسک
|
21 Dec 2023
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی اور عمران خان کی وجہ سے دو بار چلہ کاٹا مگر کبھی اُن کے خلاف بیان نہیں دیا۔
جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں پنڈی کے دو قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 56، 57 سے انتخابات لڑوں گا اور تحریک انصاف میری حمایت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی اور عمران خان کیلیے ایک بار چالیس دن اور ایک بار بیس روز کا چلہ کاٹ کر آیا مگر اصلی اور نسلی ہوں اس لیے کبھی مخالفت میں بیان دیا اور نہ ہی کوئی پریس کانفرنس کی۔
شیخ رشید نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید یہ بھی کہا کہ میں نے کسی کی کردار کشی بھی نہیں کی اور میڈیا پر کوئی بیان خلاف نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ میرا انتخابات میں پی ٹی آئی سے اللہ نہ کرے سامنا ہو، بانی پی ٹی آئی کیلیے میں نے قربانیاں دیں اور آج بھی پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹا ہوا ہوں۔
Comments
0 comment