ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

دارالحکومت میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Webdesk

|

7 Jul 2026

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کی صورت حال میں تبدیلی کا امکان ہے، جبکہ بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہواں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہے گا، جہاں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دارالحکومت میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

موسم کی صورت حال کے مطابق خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بعض علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے، جس سے گرمی کی شدت میں کچھ کمی آنے کا امکان ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!