کراچی میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، دو ملزمان گرفتار

کراچی میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، دو ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے سے ہے
کراچی میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، دو ملزمان گرفتار

Webdesk

|

7 Jul 2026

کراچی میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی مبینہ منصوبہ بندی میں ملوث دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت مجاہد بلوچ اور فرید بلوچ عرف ذاکر کے نام سے ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے ہے اور وہ تنظیم کے تربیتی کیمپوں میں ریکی اور مواصلاتی نظام کی تربیت حاصل کر چکے ہیں۔

حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ملزمان مبینہ طور پر تنظیم کے کمانڈروں ساجد بلوچ اور بشیر زیب کی ہدایات پر کراچی میں سرگرم تھے اور حساس تنصیبات سے متعلق معلومات اکٹھی کرکے تنظیم تک پہنچاتے تھے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حساس مقامات کو نشانہ بنانے کے لیے مبینہ طور پر ایک نیٹ ورک قائم کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے تقریباً چار کلو گرام بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، پرائما کارڈ اور بال بیرنگ بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ا اس

پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ حکام کے مطابق حساس اداروں کے تعاون سے مزید ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں تاکہ تفتیش کی بنیاد پر ممکنہ سہولت کاروں اور دیگر مشتبہ افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جا سکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!