غیر ملکی خواتین کا اغوا اور زیادتی، 3 ملزمان کے ڈی این اے ثابت

غیر ملکی خواتین کا اغوا اور زیادتی، 3 ملزمان کے ڈی این اے ثابت

پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے
غیر ملکی خواتین کا اغوا اور زیادتی، 3 ملزمان کے ڈی این اے ثابت

ویب ڈیسک

|

6 Jul 2026

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں دو غیر ملکی خواتین کے مبینہ اغوا اور اجتماعی زیادتی کے مقدمے کی تفتیش میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق فرانزک تجزیے میں تین زیرِ حراست ملزمان کے ڈی این اے نمونے متاثرہ غیر ملکی خاتون سے مبینہ طور پر مطابقت رکھتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جن ملزمان کے ڈی این اے نمونے میچ ہوئے ہیں، ان میں نواز، ساجد اور سکندر شامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق نواز پر مرکزی کردار ادا کرنے کا الزام ہے، جبکہ دیگر دو ملزمان پر بھی واردات میں شریک ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر آٹھ ملزمان کے ڈی این اے نمونے فرانزک جانچ کے لیے بھجوائے گئے تھے، جن میں سے تین کی رپورٹ موصول ہو چکی ہے، جبکہ دیگر نمونوں کا تجزیہ تاحال جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فرانزک رپورٹس، شواہد اور دیگر قانونی تقاضوں کی روشنی میں تفتیش کو آگے بڑھایا جا رہا ہے، جبکہ مقدمے کی مزید کارروائی متعلقہ عدالت میں جاری رہے گی۔ ملزمان کی جانب سے ان تازہ دعوؤں پر تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!