300 روپے کا تنازع نوجوان کی جان لے گیا

300 روپے کا تنازع نوجوان کی جان لے گیا

ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
300 روپے کا تنازع نوجوان کی جان لے گیا

Webdesk

|

7 Jul 2026

راولپنڈی : صادق آباد کے علاقے ڈھوک کالاخان میں تین سو روپے کے تنازع پر نوجوان کو قتل کردیا گیا. پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے صادق آباد کے جوار ڈھوک کالا خان میں محض 300 روپے کے لین دین کے تنازع پر ایک شخص نے اپنے ہی نوجوان رشتے دار کو چھری کے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مقتول کی شناخت علی حیدر کے نام سے ہوئی، ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول اور ملزم کے درمیان 300 روپے کی معمولی رقم پر تلخ کلامی ہوئی تھی، جو دیکھتے ہی دیکھتے خونی تصادم میں تبدیل ہو گئی۔

ملزم نے طیش میں آ کر علی حیدر پر چھری سے وار کیے. جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو کر دم توڑ گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ضابطے کی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے سائنسی بنیادوں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ جائے وقوعہ سے فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!