’تم کو شرم نہیں آتی‘ : عمران خان کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس پر الطاف حسین برہم
اللہ نے حکم دیا ہے کہ لوگوں کے رازوں پر پردہ ڈالو، الطاف حسین
ویب ڈیسک
|
3 Feb 2024
لندن میں خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزارنے والے ایم کیو ایم کے بانی اور قائد الطاف حسین نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 'غیر اسلامی نکاح کیس' پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ "کیا آپ کو اس طرح کے کیس بناتے ہوئے شرم نہیں آتی؟ اگر یہ اسلامی اصولوں کے خلاف ہے تو اللہ ان کا محاسبہ کرے گا، لیکن کیا آپ کو کوئی شرم نہیں آتی؟ اللہ کہتا ہے لوگوں کے راز چھپانے کے لیے اُن پر پردہ ڈالو‘‘۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی ایک ٹرائل کورٹ نے غیر اسلامی شادی کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی ہے اور ساتھ ہی ہر ایک پر 500،000 روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
Comments
0 comment