ٹانک میں ججز کی گاڑی پر مسلح افراد کا حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید

ٹانک میں ججز کی گاڑی پر مسلح افراد کا حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید

ججز کی گاڑی پر بگوال کے قریب حملہ ہوا، جس میں بہادری کے ساتھ جواب دیتے ہوئے 2 پولیس اہلکار شہید
ٹانک میں ججز کی گاڑی پر مسلح افراد کا حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید

Webdesk

|

2 Aug 2024

خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں مسلح شرپسندوں نے ججز کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ججز کی گاڑی پر بگوال کے قریب حملہ ہوا، جس میں بہادری کے ساتھ جواب دیتے ہوئے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

دونوں پولیس اہلکار صمد اور عبداللہ کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور حملہ میں ججز تاحال محفوظ ہیں۔

پولیس کی بھاری نفری کو جائے وقوعہ طلب کرلیا ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 سے 10 حملہ آور موقع پر موجود ہیں۔پولیس نے دہشت گردوںکی تلاش شروع کردی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!