ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے کی ایف آئی آر درج نہیں کی جاتی، گورنر سندھ

ویب ڈیسک
|
12 Apr 2025
گورنر سندھ کامران ٹیسوی ny بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈمپرز کی ٹکر سے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو انصاف دلانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ کسی کی جان کا معاوضہ نہیں دیا جا سکتا، لیکن متاثرین کی مدد کے لیے حکومت پلاٹ اور تعلیمی سہولیات فراہم کرے گی۔
گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں روزانہ ہونے والے حادثات میں بے گناہ لوگ مارے جا رہے ہیں، لیکن قانون کی عملداری نہ ہونے کے برابر ہے۔
انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس معاملے میں توجہ دی، اور کہا کہ اب عدالت انصاف یقینی بنائے گی۔
ٹیسوری نے بتایا کہ 150 سے زائد متاثرہ خاندانوں نے گورنر ہاؤس میں شکایات درج کرائی ہیں۔ انہوں نے پولیس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تھانے اکثر متاثرین کی باقاعدہ ایف آئی آر درج نہیں کرتے۔
انہوں نے سیاسی جماعتوں کو خبردار کیا کہ وہ اس المیے پر سیاست نہ کریں اور عوامی جذبات سے کھیلنے سے گریز کریں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ڈمپر حادثات میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو ہر ایک کو ایک پلاٹ دیا جائے گا، جبکہ ان کے بچوں کو بارہویں جماعت تک مفت تعلیم فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کو اب سیاست کی بجائے تعلیم، صحت اور ہنر کی ترقی کی ضرورت ہے۔ آخر میں، انہوں نے ڈمپرز ایسوسی ایشن کے اراکین سے اپیل کی کہ وہ لسانی تقسیم سے بالاتر ہو کر متاثرین کی مدد کریں اور گورنر ہاؤس آ کر معاوضے کی فراہمی میں تعاون کریں۔
Comments
0 comment