پمز میڈیکل بورڈ نے عمران خان کی طبی فٹنس رپورٹ مکمل کرلی، تفصیلات جاری کرنے سے گریز

پمز میڈیکل بورڈ نے عمران خان کی طبی فٹنس رپورٹ مکمل کرلی، تفصیلات جاری کرنے سے گریز

عمران خان کو 20 اور 21 اگست کی درمیانی شب طبی معائنے اور علاج کے لیے اسپتال لایا گیا تھا
پمز میڈیکل بورڈ نے عمران خان کی طبی فٹنس رپورٹ مکمل کرلی، تفصیلات جاری کرنے سے گریز

ویب ڈیسک

|

22 Aug 2026

اسلام آباد: پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) انتظامیہ نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کے بعد میڈیکل بورڈ نے ان کی فٹنس رپورٹ مکمل کرلی ہے، تاہم سپریم کورٹ کی ہدایات کے باعث رپورٹ کی طبی تفصیلات جاری نہیں کی جائیں گی۔

پمز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عمران خان کو 20 اور 21 اگست کی درمیانی شب طبی معائنے اور علاج کے لیے اسپتال لایا گیا تھا۔ انتظامیہ کے مطابق معائنے کے دوران آنکھوں کے چیک اپ کے لیے شفا انٹرنیشنل اسپتال کے دو ماہر ڈاکٹرز نے بھی حصہ لیا، جبکہ دیگر طبی معائنے پمز کے متعلقہ ماہرین نے کیے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آنکھوں کے معائنے سے حاصل ہونے والی طبی رائے کو پمز میں کیے گئے دیگر ٹیسٹوں اور طبی جائزوں کے نتائج کے ساتھ ملا کر دیکھا گیا۔ پمز انتظامیہ کے مطابق تمام رپورٹس اور طبی نتائج کا جائزہ لینے کے بعد اسپتال کے ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے عمران خان کی طبی فٹنس رپورٹ مرتب کرلی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریض کی پرائیویسی اور سپریم کورٹ کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے میڈیکل رپورٹ میں شامل خفیہ طبی معلومات منظرعام پر نہیں لائی جائیں گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!