1 hour ago
عید میلاد النبی پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
ویب ڈیسک
|
21 Aug 2026
اسلام آباد/کراچی: وفاقی حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 26 اگست 2026 کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 12 ربیع الاول 1448 ہجری بروز بدھ ملک بھر میں سرکاری تعطیل ہوگی۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے بھی عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 26 اگست کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی حکومت کے سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے تحت سرکاری، نیم سرکاری دفاتر، خودمختار اداروں، کارپوریشنز اور بلدیاتی ادارے بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسپتالوں اور دیگر ضروری خدمات سمیت ایمرجنسی سے متعلق ادارے تعطیل سے مستثنیٰ ہوں گے اور معمول کے مطابق اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔
Comments
0 comment