ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کا واقعہ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا

ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کا واقعہ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا

وزیر اعلی مریم نواز نے ہدایت کی کہ فوری طور پر امدای کاروائیوں کو تیز کیا جائے
ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کا واقعہ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا

Webdesk

|

30 Jun 2026

لاہور: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعلی مریم نواز نے ہدایت کی کہ فوری طور پر امدای کاروائیوں کو تیز کیا جائے، ذمہ دار ادارے اور صوبائی وزرا جائے حادثہ پر پہنچیں اور امدادی کاموں کی نگرانی کریں۔

واضح رہے کہ ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے وقت 35 بچے موجود تھے، جن میں سے 14 کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

 ٹی ایچ کیو کاہنہ اسپتال میں 12 زخمی بچوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، 2 کو جائے وقوع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔چھت کے ملبے تلے دبے مزید 7 بچوں کی تلاش کیلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

 اس حوالے سے ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق چھت پر تعمیراتی کام چل رہا تھا.زخمی بچوں کی عمریں 4 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔حادثے میں 16 سال کی خدیجہ، 7 سال کی ماہ نور، 7 سال کی رمشا، 5 سال کا مرتضی، 6 سال کی تابشہ، 9 سال کا غلام نبی، 6 سال کا سلمان اور 8 سال کا فواد جاں بحق ہوئے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!