توشہ خانہ 2 کیس: عدم حاضری پر بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری
Webdesk
|
5 Dec 2024
اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت میں بشری بی بی حاضر نہ ہوئی، مسلسل 10 غیر حاضریوں پر عدالت کا اظہار برہمی۔بشری بی بی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے، سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی۔
ذرائع کے مطابق اسپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں قائم چھوٹی عدالت میں کی، عدالت نے وکیل صفائی عثمان گل سے پوچھا کہ بشری بی بی کہاں ہے ؟
گزشتہ سماعت پر ان کے وکیل سلمان صفدر نے بیان خلفی جمع کرایا تھا اور تحریری یقین دہانی کرائی تھی کہ بشری بی بی پیش ہوں گی لیکن وہ آج بھی پیش نہیں ہوئی، عثمان گل نے کہا بشری بی بی نامناسب حالات اور دیگر مقدمات کے باعث عدالت پیش نہیں ہوئی عدالت ایک موقع اور دے، بشریٰ بی بی پیش ہوجائیں گی۔
اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کا کہا کہ گزشتہ 10 سماعتوں سے بشری بی بی عدالت پیش نہیں ہورہی، ہر سماعت وکیل صفائی غیر حاضری پر مختلف وجوہات بیان کرتے ہیں، ملزمہ کی مسلسل غیر حاضری سے عدالت کا وقت ضائع ہورہا ہے اور ملزمان پر فرد جرم عائد کی کاروائی بھی تاخیر کا شکار ہے۔
ہم عدالت سے درخواست کرتے ہیں ملزمہ کے ورانٹ گرفتاری جاری کیے جائیں اور بشری بی بی کے ضامن کو بھی نوٹس کیا جائے جس پر عدالت نے بشری بی بی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی۔
عدالت نے بشری بی بی کے ضامن کو نوٹس کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا، بشری بی بی کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم کی کاروائی ایک مرتبہ پھر موخر ہوگئی۔
Comments
0 comment