توشہ خانہ سے گاڑیاں لینے کا کیس، عدالت نے زرداری اور نواز شریف کیخلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا

توشہ خانہ سے گاڑیاں لینے کا کیس، عدالت نے زرداری اور نواز شریف کیخلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا

احتساب عدالت اسلام آباد کی جج عابدہ سجاد نے کیس اسپیشل جج کو بھیج دیا
توشہ خانہ سے گاڑیاں لینے کا کیس، عدالت نے زرداری اور نواز شریف کیخلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا

ویب ڈیسک

|

12 Dec 2024

احتساب عدالت اسلام آباد کی جج عابدہ سجاد نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس اسپیشل جج سینٹرل کو بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

احتساب عدالت نمبر تین کی جج عابدہ سجاد نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔

نیب ترامیم کیس کے فیصلے کے بعد قومی احتساب بیورو کی جانب سے کیس ایف آئی اے عدالت میں بھیجنے کی استدعا کی تھی۔

اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف، صدر آصف علی زرداری، یوسف رضا گیلانی و دیگر کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کر رہی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!