وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ: ملک بھر میں یکساں بجلی ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ: ملک بھر میں یکساں بجلی ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ

نیپرا ٹیرف قواعد 1998 کے رول 17 کے تحت درخواست جمع
وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ: ملک بھر میں یکساں بجلی ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

29 Jun 2025

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجلی کے صارفین کے لیے یکساں ٹیرف نظام نافذ کرنے کا اہم فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت پورے ملک میں تمام صارفین کو یکساں نرخوں پر بجلی فراہم کی جائے گی۔  

وفاقی حکومت کے احکامات کے بعد پاور ڈویژن نے یکساں بجلی ٹیرف کے حوالے سے غور و خوض کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے رابطہ کیا ہے۔ نیپرا نے یکم جولائی 2025 کو اس سلسلے میں سماعت کا اعلان کر دیا ہے۔  

حکومت کی جانب سے نیپرا ٹیرف قواعد 1998 کے رول 17 کے تحت جمع کرائی گئی درخواست میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ تمام صارفین کے لیے یکساں بجلی کے نرخوں کا تعین کیا جائے۔  

 سبسڈی اور انٹر ڈسٹرکٹ ریٹ ریشنلائزیشن کو شامل کیا جائے، نئے ٹیرف کو یکم جولائی 2025 سے نافذ کیا جائے

نیپرا کے ترجمان کے مطابق، یکم جولائی کو ہونے والی سماعت میں یکساں ٹیرف، سبسڈی اور ریٹ ریشنلائزیشن جیسے امور پر غور کیا جائے گا۔ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو اس موقع پر اپنی رائے کا اظہار کرنے کا موقع دیا جائے گا۔  

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب نیپرا نے گزشتہ ہفتے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اوسطاً 1 روپیہ 50 پیسے فی یونٹ کمی کر دی تھی۔ نیز، اتھارٹی نے مالی سال 2025-26 کے لیے بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 34 روپے فی یونٹ مقرر کیا ہے۔  

ماہرین کے مطابق یکساں ٹیرف نافذ ہونے سے نہ صرف صارفین کو یکساں سہولیات میسر آئیں گی، بلکہ بجلی کے شعبے میں شفافیت اور موثر انتظام کو بھی فروغ ملے گا۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ نیپرا کی سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کیا ہوتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!