والدہ کو پولیس اہلکاروں کی اجتماعی زیادتی والی ویڈیو بھیجی گئی، طیبہ راجہ کا خوفناک انکشاف

والدہ کو پولیس اہلکاروں کی اجتماعی زیادتی والی ویڈیو بھیجی گئی، طیبہ راجہ کا خوفناک انکشاف

طیبہ راجہ نو مئی کیس میں 9 ماہ کی قید کے بعد رہا ہوئی ہیں
والدہ کو پولیس اہلکاروں کی اجتماعی زیادتی والی ویڈیو بھیجی گئی، طیبہ راجہ کا خوفناک انکشاف

ویب ڈیسک

|

7 Mar 2024

پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما طیبہ راجہ نے انکشاف کیا کہ ہے کہ اُن کی والدہ کو نامعلوم نمبر سے ایک زیادتی کی ویڈیو بھیجی گئی تھی۔

پی ٹی آئی کی طیبہ راجہ، جو حال ہی میں 9 مئی کو ایک کیس میں 9 ماہ کی قید کے بعد جیل سے رہا ہوئی ہیں انہوں نے الزام لگایا ہے کہ ان کی والدہ کو ایک نامعلوم نمبر سے ریپ کی ویڈیو بھیجی گئی تھی تاکہ وہ یقین کر سکیں کہ جس لڑکی سے زیادتی ہو رہی ہے وہ اُن کی بیٹی (طیبہ راجہ) ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ واٹس ایپ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ "تین سے چار پولیس اہلکار ایک عورت سے اجتماعی زیادتی کررہے ہیں، ویڈیو دیکھ کر والدہ نے سوچا کہ شاید ویڈیو میں بیٹی (میں) ہوں۔ 

پاکستان میں 9 مئی کے فسادات کے بعد عمران خان کی اچانک گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے سینکڑوں اراکین اور کارکنوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا گیا، جسے بعد میں ملک کی سپریم کورٹ نے غیر قانونی قرار دیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!