وزیر اعلی گنڈا پور پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی

وزیر اعلی گنڈا پور پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی

وزیر اعلی کی نااہلی کی درخواست پشاور ہائیکورٹ میں دائر
وزیر اعلی گنڈا پور پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی

ویب ڈیسک

|

9 Oct 2024

پشاور ہائی کورٹ میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی نااہلی کے خلاف دوبارہ رٹ دائر کردی گئی۔ 

اس حوالے سے عزیز الدین ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کر کے درخواست دوبارہ دائر کردی۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کر درخواست واپس کردی تھی۔ 

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ وزیراعلیٰ کے پی اپنے حلف کی پاسداری نہیں کر رہے، وہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے غیر قانونی اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور عوام کو وفاق کےخلاف اکسا رہے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ وزیراعلیٰ کو درج مقدمات میں فوری طور گرفتار کیا جائے جبکہ گورنر اور الیکشن کمیشن کو علی امین کی برطرفی کا حکم دیا جائے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!