وزیر اعلی کا ایران حادثے میں جاں بحق افراد کے لیے فی کس 50 لاکھ روپے کا اعلان

وزیر اعلی کا ایران حادثے میں جاں بحق افراد کے لیے فی کس 50 لاکھ روپے کا اعلان

بلاول بھٹو کی ہدایت پر وزیراعلی سندھ نے یہ اعلان کیا
وزیر اعلی کا ایران حادثے میں جاں بحق افراد کے لیے فی کس 50 لاکھ روپے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

23 Aug 2024

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعہ کو ایران میں بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے 35 مسافروں کے ورثا کے لیے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے یہ اعلان پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 50 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ یہ سانحہ 21 اگست کو اس وقت پیش آیا جب پاکستانی زائرین کو لے جانے والی مسافر بس ایران میں خوفناک حادثے کا شکار ہوئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق اس حادثے میں کم از کم 35 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے۔ ایرانی میڈیا نے بتایا کہ ایک نجی کمپنی کی جانب سے چلائی جانے والی بدقسمت بس ایران سے عراق جا رہی تھی کہ یزد میں گاڑی کی بریکیں فیل ہو گئیں۔

بس میں تقریباً 53 مسافر سوار تھے جن میں سے زیادہ تر گھوٹکی اور لاڑکانہ سے تھے۔ جاں بحق افراد کی میتیں خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان پہنچائی جائیں گی۔

پاکستانی زائرین حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے اربعین یا چہلم میں شرکت کے لیے عراق جا رہے تھے۔ ایران اور پاکستان کی وزارت خارجہ نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!