بابر اعظم کو ٹیم سے باہر کرنے کا وظیفہ بتائیں؟ رمضان ٹرانسمیشن میں مولانا سے سوال
ویب ڈیسک
|
23 Feb 2026
پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کو حالیہ عرصے میں ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھارت کے خلاف شکستوں کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد ٹیم کی کارکردگی پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
قومی ٹیم کے اہم بیٹر بابر اعظم بھی ورلڈکپ میں اب تک نمایاں کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے، جس پر سابق کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کی جانب سے مایوسی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ بعض مداحوں نے انہیں ٹیم سے باہر کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
اسی حوالے سے ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ایک مداح نے لائیو کال کر کے عالم دین مولانا آزاد جمیل سے بابر اعظم کو ٹیم سے نکالنے کے لیے وظیفہ پوچھ لیا، جس پر پروگرام میں دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی۔
پروگرام کی میزبان جویریہ سعود نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنی ٹیم سے بہت محبت کرتی ہے اور ہر کوئی ٹیم کو کامیاب دیکھنا چاہتا ہے، لیکن جو کھلاڑی اچھی کارکردگی نہیں دکھائے گا اس پر سوال ضرور اٹھیں گے۔
مولانا آزاد جمیل نے اپنے جواب میں کہا کہ جب کھلاڑی اچھا کھیلتے ہیں تو پوری قوم خوش ہوتی ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے بہتر کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہے تاکہ قوم کی توقعات پر پورا اترا جا سکے۔
Comments
0 comment