وزیر اعلی کے پی کا ایک لاکھ گھرانوں کو مفت اور مکمل سولر سسٹم دینے کا اعلان

وزیر اعلی کے پی کا ایک لاکھ گھرانوں کو مفت اور مکمل سولر سسٹم دینے کا اعلان

غریب گھرانوں کو 2 کلو واٹ تک مفت سولر سسٹم دیے جائیں گے، گنڈا پور
وزیر اعلی کے پی کا ایک لاکھ گھرانوں کو مفت اور مکمل سولر سسٹم دینے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

11 Aug 2024

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں ایک لاکھ غریب گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دینےکا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ غریب گھرانوں کو 2 کلو واٹ تک مفت سولر سسٹم دیے جائیں گے جس میں پینلز، انورٹر، وائرنگ، پنکھے اور بلب شامل ہوں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک لاکھ سولر سسٹم کی تنصیب سے بجلی چوری اور لائن لاسسز میں کمی ہوگی، احساس پروگرام کے تحت رجسٹرڈ غریب گھرانوں کو سولر سسٹم دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ پنجاب میں صرف پینلز دیے جا رہے ہیں لیکن ہم پورا سولر سسٹم نصب کر رہے ہیں، منصوبے کیلئے 20 ارب روپے سے زیادہ مختص کیے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!