وزیر اعظم کی چیئرمین پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت
وزیراعظم نے کہا کہ بیٹھ کر بات کر کے ہی مسائل کا حل نکلے گا

ویب ڈیسک
|
28 Jun 2025
وزیراعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔
وزیراعظم نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کو مذاکرات کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ بیٹھ کر بات کرنے سے ہی مسائل کا حل نکل سکتا ہے۔
انہوں نے بیرسٹر گوہر کو کہا کہ پی ٹی آئی اپنے تمام مسائل کو ساتھ بیٹھ کر مذاکرات کی میز پر لائے تو معاملات آسانی سے حل ہوجائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پی ٹی آئی کو ملاقات کی دعوت دی گئی ہے۔
Comments
0 comment