وزیراعلی سہیل آفریدی کا دورہ کراچی کا شیڈول جاری

وزیراعلی سہیل آفریدی کا دورہ کراچی کا شیڈول جاری

وزیر اعلی 2 روز کراچی اور ایک دن حیدرآباد میں گزاریں گے
وزیراعلی سہیل آفریدی کا دورہ کراچی کا شیڈول جاری

ویب ڈیسک

|

6 Jan 2026

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی کے دورۂ کراچی کا شیڈول سامنے آ گیا۔

پی ٹی آئی کراچی کے ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی 9 تا 12 جنوری کراچی کا دورہ کریں گے۔

شیڈول کے مطابق وزیر اعلی 9 جنوری کو دن 11 بجے ایئرپورٹ پہنچیں گے اور دورے کے پہلے ہی روز انصاف ہاؤس میں اہم ملاقاتیں کریں گے، جس کے بعد وہ کراچی پریس کلب جائیں گے۔

اگلے دن کراچی سے حیدرآباد جائیں گے ، جہاں وہ حیدرآباد بار سے خطاب اور اسٹریٹ موومنٹ میں حصہ لیں گے اسکے بعد کراچی واپسی ہوگی اور پھر اگلے دن سہیل آفریدی کا کراچی بار سے خطاب شیڈول ہے۔

وزیراعلیٰ کے ساتھ سلمان اکرم راجا، مینا خان آفریدی، شاہد خٹک اور شفیع جان بھی ہوں گے۔

ترجمان کے پی حکومت شفیع جان کے مطابق وزیر اعلی اس دوران وہ پارٹی اسیرانِ جیل، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور پارٹی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سندھ میں بار ایسوسی ایشن سے خطاب اور وزیراعلیٰ سندھ سے باضابطہ ملاقات بھی کریں گے۔

شفیع جان کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ موومنٹ کی قیادت وزیراعلیٰ سہیل آفریدی خود کر رہے ہیں۔ پارٹی کارکنان کو بھرپور سیاسی جدوجہد کے لیے متحرک کیا جا رہا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!