وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے وزیراعظم سے شہر کے لیے مزید بسوں کی درخواست کی
Webdesk
|
24 Apr 2024
کراچی:وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کے ٹرانسپورٹ سسٹم میں شمولیت کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان کردیا۔
ذرائع کے مطابق اس بات کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کے دورے میں کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے مزار قائد پر حاضری بھی دی۔
انہوں نے کراچی میں سندھ حکومت کے ٹرانسپورٹ سسٹم کا بھی معائنہ کیا اور اس کی تعریف کی۔
وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے وزیراعظم سے شہر کے لیے مزید بسوں کی درخواست کی جس پر وزیراعظم نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ سسٹم میں مزید 150 بسیں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔
Comments
0 comment