وزیراعظم کا ارشد ندیم کیلئے 15کروڑ روپے انعام کا اعلان

وزیراعظم کا ارشد ندیم کیلئے 15کروڑ روپے انعام کا اعلان

ارشد ندیم کو ملنے والی انعامی رقم پر کوئی ٹیکس کٹوتی نہیں ہوگی۔
وزیراعظم کا ارشد ندیم کیلئے  15کروڑ روپے انعام کا اعلان

Webdesk

|

13 Aug 2024

اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک کے لئے گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کے لئے 15 کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ارشد ندیم کو ملنے والی انعامی رقم پر کوئی ٹیکس کٹوتی نہیں ہوگی۔

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ ٹیکس کٹوتی والے یہاں بیٹھے ہیں، انہیں جن سے ٹیکس لینا ہوتا ہے لیتے نہیں ہیں۔

وزیراعظم نے ایف بی آر حکام کو ہدایت کی کہ ارشد ندیم کو ملنے والی انعامی رقم پر کوئی ٹیکس کٹوتی نہ کی جائے۔
اس کے علاوہ وزیر اعظم نے  شہباز شریف نے ارشد ندیم کے کوچ کیلیے ایک کروڑ روپے انعام اور 23 مارچ کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!