وزیراعظم کی 49 لاکھ افراد میں شامل سرمایہ داروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی ہدایت

وزیراعظم کی 49 لاکھ افراد میں شامل سرمایہ داروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی ہدایت

وزیراعظم کی زیر صدارت ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن سے متعلق اجلاس
وزیراعظم کی 49 لاکھ افراد میں شامل سرمایہ داروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی ہدایت

ویب ڈیسک

|

18 Jul 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے 49 لاکھ افراد میں شامل دولت مندوں اور سرمایہ داروں کو ترجیحی بنیاد پر ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے اور غریبوں پر اضافی بوجھ نہ ڈالنے کی ہدایت جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات اور ڈیجیٹائز یشن کے حوالے سے چار گھنٹے طویل اہم جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس کو ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز میں اصلاحات اور ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے گزشتہ آٹھ ہفتوں کی پیشرفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔ جس میں بتایا گیا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائز یشن کا عمل بین الاقوامی شہرت کے حامل کنسلٹنٹ میک کینزی (McKinsey) کی زیر نگرانی کیا جا رہا ہے اور اس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم نے اجلاس کے شرکا سے گفتگو میں کہا کہ گزشتہ چار مہینوں میں ٹیکس ریفنڈ میں 800 ارب روپے کے فراڈ کا پکڑا گیا ؛ ٹیکس ریفنڈ کا نظام مزید بہتر بنائیں گے، ایف بی آر میں اصلاحات سے محصولات میں اضافہ ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ اصلاحات کے حوالے سے ایف بی آر کے کئی منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر انتہائی افسوناک ہے۔ 

اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ مختلف عدالتوں اور ٹریبیونلز میں ٹیکس کے حوالے سے 3.2 کھرب روپے کے 83579 مقدمات زیر التوا ہیں۔  موجودہ حکومت کے اب تک کے دور میں ٹیکس مقدمات کے حل کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

پچھلے چار مہینوں کے دوران مختلف عدالتوں کی جانب سے تقریباً 44 ارب روپوں کے 63 مقدمات نمٹا دئے گئے ہیں، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹیکس دینے کی استطاعت رکھنے والے 49 لاکھ افراد کی نشاندہی کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے ایف بی آر تاجر دوست موبائل دوست اپیلی کیشن کے ذریعے ڈیڑھ لاکھ ریٹیلرز رجسٹرڈ ہونے کا خیر مقدم کرتے ہوئے نظام کو مزید فعال بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم کی ٹیکس مقدمات کو جلد نمٹانے کے لئے ایپیلیٹ ٹریبیونلز کی تعداد 100 تک بڑھانے، کسٹمز کے مقدمات کے حوالے سے بھی ایپیلیٹ ٹریبیونلز کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!